Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

یونان کی مرکزی امام بارگاہ میں عشرہ محرم ، ویڈیو دیکھیے

شبیہہ ضریح سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور شبیہہ حضرت عباس علمدارکربلا کوزیارت کے لیے کھول دیا گیا۔
شائع 09 اگست 2022 09:50am

یونان کی مرکزی امام بارگاہ یاصاحب الزماں میں بھی عشرہ محرم عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

یونان کی سب سے بڑی امام بارگاہ میں شبیہ ضریح پاک سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور شبیہ ضریح حضرت عباس علمدار زائرین کی زیارت کے لیے کھول دیا گیا۔

آٹھویں محرم مجلس میں گفتگو کرتے ہوئے علماؤں ذاکرین نے واقعہ کربلا پر روشنی ڈالی۔

علامہ سید مصدف علی کاظمی شہدائے کربلا غازی علمدار حضرت عباس رضی اللہ تعالی عنہ شہادت بیان کی جبکہ ذاکر اہلبیت قب عباس ؤ ذاکر اہلبیت مرید عباس اہل بیت کی قربانیوں پر روشنی ڈالیں۔

اختتام مجلس پر شبیہ علم عباس علمبدار برآمد ہوا اور عزاداروں نے آہوں اور سسکیوں کے ساتھ شہدائے کربلا کو خراج تحسین پیش کیا۔

مجلس کے اختتام پر لنگر حسینی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div