Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

صدرِ مملکت کا یومِ آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
شائع 13 اگست 2022 02:57pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

65 سال یا اس سے زائد عمر کے مرد قیدی جو 15 سال یا اس سے زیادہ قید کاٹ چکے ہیں، ان کی باقی سزا میں مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

60 سال یا اس سے زائد عمر کی خواتین جو 10 سال یا اس سے زیادہ قید کاٹ چکی ہیں ان کیلئے باقی سزا میں مکمل چھوٹ دی گئی ہے۔

قید کی سزا کا تین چوتھائی حصہ کاٹنے والے قیدیوں کی سزا پر مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

20 سال کی قید مکمل کرنے والوں قیدیوں کی سزا میں مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

سزاؤں میں پانچویں حصے کی کمی آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت کی گئی ہے۔

سزاؤں میں کمی کا اطلاق سزائے موت، جاسوسی، گینگ ریپ، بینک ڈکیتی، ریاست مخالف سرگرمیوں، زنا، اغوا اور ڈکیتی کے مجرموں پر نہیں ہوگا۔

President Arif Alvi

prisoners

independence day