Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

بگ باس طرز کے پاکستانی رئیلٹی شو پر بحث کیوں؟

یہ شو 20 اگست سے اے آر وائی پر نشر کیا جا رہا ہے
شائع 23 اگست 2022 10:57pm

اے آر وائی ڈیجیٹل کا نیا رئیلٹی شو تماشہ ان دنوں کافی وائرل ہورہا اور سوشل میڈیا پر اس حوالے کافی بحث کی جارہی ہے کہ یہ شو بھارت کے مقبول شو بگ باس کی کاپی ہے کیونکہ اس شو کا کا طریقہ کار بھارتی شو جیسا ہی ہے۔

عدنان صدیقی کا شو 20 اگست سے اے آر وائی پر نشر کیا جا رہا ہے جس میں آمنہ ملک، عمر عالم، مائرہ خان، حمیرا اصغر، مریحہ صفدر، سعیدہ امتیاز، صائم علی، عادی عدیل امجد، نعمان جاوید، رؤف لالا، نگاہ جی، فائزہ خان اور سحر بیگ کنٹیسٹر کے طور پر شریک ہیں۔

تماشا گھر کو نشر کیے جانے کے بعد کئی صارفین نے سوشل میڈیا پر شو کے حوالے سے پوسٹس کرتے ہوئے اس پر ‘بگ باس’ کی کاپی کا الزام لگایا، تو وہیں بعض سوشل میڈیا نے کہا کہ چونکہ بھارتی رئیلٹی شو بگ باس خود برطانوی رئیلٹی شو بگ برادر کی ایک نقل ہے،لہٰذا نقل کی نقل کرنا کوئی جرم نہیں ہے۔

بگ باس اور بگ برادر کی طرح اس میں بھی گھر والوں کے درمیان ہلکی پھلکی نوک جھوک ٹاسک میں گھپلا بازی اور ہر ایک کو مخصوص ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

دراصل جس طرح بگ باس میں سلمان خان میزبانی کرتے ہیں اسی طرح تماشہ اداکارعدنان صدیقی میزبانی کرتے نظر آرہے ہیں تاہم شو میں اپنے رعب دار لہجے کے باعث عدنان صدیقی کو تنقید کا سامنا ہے ۔

متعلق عدنان صدیقی نے رئیلٹی شو کے پرومو میں کہا تھا کہ میرے ہاتھ لگی ہے ڈگڈگی جس کے اشارے پر سب ناچیں گے،سوشل میڈیا پر عدنان صدیقی کی میزبانی پر کئی اعتراضات سامنے آرہے ہیں ۔

اب تک شو میں کے پسندیدہ مقبول کامیڈین رؤف لالا ہیں جبکہ شو میں پہلے مہمان وسیم بادامی کی مختصر وقت کیلئے تماشہ گھر میں انڑی کو بھی بے حد پسند کیا گیا۔