Aaj News

بدھ, اکتوبر 16, 2024  
12 Rabi Al-Akhar 1446  

ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے فی کلو کمی

ستمبر کے لئے ایل پی جی کی نئی قیمت 211 روپے 55 پیسے فی کلو مقرر کردی گئی ہے
شائع 31 اگست 2022 07:39pm
اوگرا نے  کمی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ فوٹو — فائل
اوگرا نے کمی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ فوٹو — فائل

حکومت نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 36 کمی کردی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں میں 6 روپے 36 پیسے فی کلو کمی کے بعد ستمبر کے لئے ایل پی جی کی نئی قیمت 211 روپے 55 پیسے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔

اوگراکے نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلو گرام کا گھریلو سیلنڈر 75 روپے 11 پیسے سستا ہوکر 2 ہزار 496 روپے کا ہوگیا ہے۔

OGRA

Federal govt

LPG

Gas