Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

آرمی چیف کی تعیناتی آئینی معاملہ ہے جس کا فیصلہ مقرر وقت پر ہوگا: شیری رحمان

حکومت کی اولین ترجیح سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی ہے، عمران خان اور ان کا نفرت انگیز بیانیہ نہیں
شائع 14 ستمبر 2022 05:30pm
عمران خان نے ساری عمر یو ٹرن لئے ہیں۔ فوٹو — فائل
عمران خان نے ساری عمر یو ٹرن لئے ہیں۔ فوٹو — فائل

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی ایک آئینی معاملہ ہے جس کا فیصلہ مقرر وقت اور آئین کے مطابق ہوگا۔

ایک بیان میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان اداروں سے متعلق متنازعہ بیانات دے کر کہتے ہیں یہ ان کے سوؤنگ یارکر ہیں، پارلیمنٹ سے بھاگا ہوا شخص حکومت کو آئینی معاملات پر کس حیثیت میں ڈکٹیشن دے رہا ہے؟

انہوں نے کہا حکومت کی اولین ترجیح سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی ہے، عمران خان اور ان کا نفرت انگیز بیانیہ نہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا عمران خان کی جانب سے یوٹرن کوئی تعجب کی بات نہیں، انہوں نے ساری عمر یو ٹرن لئے ہیں، وہ فورم، موقعہ اور مناسبت سے بیان دیتے ہیں اور پھر اپنے بیان سے یو ٹرن لیتے ہیں۔

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی ایک آئینی معاملہ ہے، اس کا فیصلہ مقرر وقت اور آئین کے مطابق ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک آئینی تعیناتی کو مسلسل اپنے سیاسی بیانیے اور مفادات سے جوڑ رہی ہے، جو ادارہ سیاست سے دور رہنا چاہتا ہے اسے عمران خان بار بار سیاسی بیانیہ کا حصہ بنا رہے ہیں۔

Federal govt

COAS

imran khan

ٹویٹر

Sherry Rehman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div