ڈالر کی اونچی اُڑان جاری، روان ماہ 17.28 روپے مہنگا
اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 240 روپے ہے
ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کے بھاؤ میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسٹیٹ بیبنک کے مطابق جمعرات کے روز انٹر بینک میں 1 روپے 56 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 235 روپے 88 پیسے کی بلند سطح پر بند ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے ابتدائی چار دنوں میں ڈالر کی قدر میں 7 روپے 70 پیسے کا واضح اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 240 روپے ہے۔
رواں ماہ کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اب تک 17 روپے 28 پیسے اضافہ ہوا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں 2 روپے 40 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 234 روپے 32 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
SBP
economy
USD VS PKR
dollar prices
مزید خبریں
روپیہ مسلسل تگڑا، ڈالر مزید گراوٹ کا شکار
آرمی چیف کی معاونت سے کیا اہداف حاصل ہوسکتے ہیں، وزارتوں کو اقتصادی بحالی منصوبہ بنانے کی ہدایت
کراچی: سونے کے کارخانے سے ڈاکو 45 لاکھ روپے کا سونا لوٹ کر فرار
نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ
ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار، روپیہ مزید مہنگا ہوگیا
ملک میں 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 38.67 فیصد ریکارڈ
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.