انگلش ٹیم کے نائب کوچ رچرڈ ڈاؤسن پریکٹس سیشن کے دوران زخمی
رچرڈ ڈاؤسن ٹیم کو فیلڈنگ پریکٹس کراتے وقت کولہے کی انجری کا شکار ہوئے
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نائب کوچ رچرڈ ڈاؤسن پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہو گئے۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رچرڈ ڈاؤسن پریکٹس سیشن کے دوران ٹیم کو فیلڈنگ پریکٹس کراتے وقت کولہے کی انجری کا شکار ہوئے ۔
انجری کے بعد ڈاؤسن کو گراؤنڈ سے لے جایا گیا جبکہ ترجمان کے مطابق رچرڈ ڈاؤسن کی انجری کا مکمل معائنہ کل کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ 17سال بعد پاکستان کے دورے پر آئی انگلش ٹیم گرین شرٹس کے خلاف ٹی 20سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے ہوگا۔
7 میچوں پر مشتمل سیریز کے 4 میچز کراچی میں ہوں گے جبکہ 3میچز لاہور میں کھیلیں جائیں گے۔
PCB
Pakistan Cricket Team
ECB
injured
england cricket team
pak vs eng
Richard Dawson
practice session
مزید خبریں
آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 14 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا
تنازعے کے بعد پی سی بی نے سلمان بٹ کو عہدے سے ہٹادیا
آسٹریلیا میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
سڈنی ائرپورٹ پہنچنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ کو ’نولفٹ‘
حسن علی آسٹریلیا میں عثمان خواجہ سے کیوں محتاط رہیں گے؟
پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 ایشیا کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.