نازیبا تصاویر وائرل ہونے پر چار بچوں کی ماں نے خودکشی کرلی

خاتون نے ملزمان کیخلاف ایف آئی اے میں درخواست بھی دے رکھی تھی
اپ ڈیٹ 02 اکتوبر 2022 07:43pm
فوٹو (علامتی/فائل)
فوٹو (علامتی/فائل)

صوبہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کی تحصیل حویلی لکھاں میں نازیبا تصاویر وائرل ہونے پر چار بچوں کی ماں نے خود کشی کرلی۔

اوکاڑہ پولیس کا کہنا ہے کہ چار ملزمان نے خاتون کی نازیبا تصاویر وائرل کی تھیں، جن میں سے ایک ملزم ذیشان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کیخلاف تھانہ حویلی لکھاں میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اس سے قبل، خاتون نے ملزمان عنصر، تیمور، ذیشان اور فاطمہ بی بی کیخلاف ایف آئی اے سائبر کرائم کو درخواست بھی دے رکھی تھی۔

punjab

Suicide

Okara

Woman