واردات کے بعد فرار ہوتے ڈکیت شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے

شہری گرفتاری کے بجائے پولیس سے موقع پر ہی ڈکیتوں کو مارنے کی درخواست کرتے رہے۔
اپ ڈیٹ 02 اکتوبر 2022 07:40pm
اسکرین شاٹس
اسکرین شاٹس

کراچی میں ڈکیتیوں کی بڑھتی وارداتوں پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی سے تنگ شہریوں نے ڈکیتوں سے خود نمٹنا شروع کردیا۔

ناگن چورنگی پر واردات کے بعد فرار ہوتے ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، جس کے بعد انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس موقعے پر پہنچی تو بمشکل زخمی ڈکیتوں کو عوام سے چھڑایا اور موبائل میں ڈال کر روانہ ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

آج نیوز کو موصول ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری گرفتاری کے بجائے پولیس سے موقع پر ہی ڈکیتوں کو مارنے کی درخواست کر رہے ہیں۔

karachi

Street Crimes