Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کراچی: شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہوگئیں

شام میں بحال ہونے کا امکان۔۔۔۔۔
شائع 11 اکتوبر 2022 02:39pm

کراچی میں سمندری ہوائیں معطل ہوگئیں۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

جبکہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اور آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔

اس سے قبل، محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ کراچی میں 3 روز کے دوران دوپہر کے وقت سمندری ہوائیں بند رہیں گی۔

کراچی اور ملحقہ علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ اس دوران بلوچستان کی شمال مغربی/شمال مشرقی گرم ریگستانی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا زیادہ سے زیادہ پارہ 38 سے 40 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ شام کے اوقات میں ہوائیں بحال ہونے کی توقع ہے۔

پاکستان

karachi

sindh

Sea Breezes

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div