Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

بائیڈن نے نئی حماقت کردی، شدید تنقید کا سامنا

امریکی صدر کو ایسے واقعات کی وجہ سے "کریپی انکل جو" کا خطاب مل چکاہے۔
شائع 17 اکتوبر 2022 04:00pm

امریکی صدرجو بائیڈن کا طالبہ کو دیا جانے والا ”مفت مشورہ“ سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہے۔

صدربائیڈن نے جمعہ کو اروائن ویلی کالج میں خطاب کیا تھا جہاں وہ خود سے آگے کھڑی لڑکی کے اوپرتقریبًا جھک گئے اورغیرضروری طور پرطالبہ کو کندھے سے پکڑکررومانی تعلقات یا ڈیٹنگ کے حوالے سے اپنے ”مفید مشورے“سے نوازا۔

ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ بائیڈن خود سے آگے کھڑی طالبہ کو کندھے سے پکڑکرکہتے ہیں کہ، ”جب تک تمہاری عمر30 سال کی نہیں ہوجاتی کوئی بھی سنجیدہ نہیں ہے“۔

اس غیر متوقع مشورے اور خود کو اس طرح کندھوں سے پکڑے جانے پرطالبہ کی حیرانگی زیادہ واضح ہے ، جس نے امریکی صدر کی جانب دیکھے بغیرکہا، ”میں یہ بات یاد رکھوں گی“۔

امریکی صدرنے طالبہ کو یہ بھی بتایا کہ یہ اہم بات انہوں نے اپنی بیٹیوں اور نواسیوں کو بھی بتائی تھی۔

طالبہ کی بےچینی محسوس کرنے والے بیشتر سوشل میڈیا صارفین نے اس اقدام پر امریکی صدر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ٹی پی یو ایس اے کے فرنٹ لائنز کے رپورٹرکیلن ڈی المیڈا کیلیفورنیا کالج میں ملاقات اوراستقبال کے موقع پرموجود تھے جنہوں نے ٹویٹ میں یہ ویڈیو شیئرکی اور یہ سوال بھی اٹھایا کہ کیا آپ بائیڈن کو اپنے بچوں کےساتھ ایسا کرنے دیں گے۔

امریکی صدر جوبائیڈن ایسی حرکتوں کی وجہ سے کچھ اچھی شہرت نہیں رکھتے، ماضی میں بھی انہیں ایسے واقعات کی وجہ سے ”کریپی انکل جو“ کا خطاب مل چکاہے۔

اس سے قبل مارچ میں بھی بائیڈن نے بھی نوجوان لڑکیوں کو ڈیٹنگ کا یہی مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ”صرف ایک چیزجو میں چاہتا ہوں کہ آپ لڑکیاں یاد رکھیں، جب تک آپ 30 سال کی نہیں ہوجائیں، کوئی لڑکاسنجیدہ نہیں۔“

تنقید کے علاوہ کچھ صارفین ایسے بھی تھے جنہیں محسوس ہوا کہ امریکی صدر نے کوئی ایسی معیوب حرکت نہیں کی۔

گزشتہ سال وائٹ ہاؤس میں سالانہ ٹرکی پارڈننگ کے موقع پرایک کم عمر لڑکی نے خود سے چھیڑ چھاڑ کرنے پربائیڈن کو جھڑک دیا تھا۔

بائیڈن پر یہ الزام بھی عائد کیاجاتا ہے کہ وہ بال سونگھنے والے، عجیب وغریب سرگوشیاں کرنے والے ہیں، حتیٰ کہ ان پر اپنی ہی بیٹی کی ڈائری کے ذریعے عجیب برتاؤکے الزامات بھی لگائے گئے ہیں۔

Joe Biden

US President

dating

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div