Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

اسٹاک مارکیٹ ہچکی لے کرسنبھل گئی

انڈیکس گرنے کے بعد پانچ منٹ میں سنبھلنا شروع
شائع 21 اکتوبر 2022 03:58pm

سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے فیصلے سے اسٹاک مارکیٹ کو دھچکا پہنچنے کا امکان تھا تاہم اسٹاک مارکیٹ محض ایک ہچکی لے کر سنبھال گئی اور دوپہر کو فیصلہ آنے کے بعد مارکیٹ بند ہونے کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 150 پوائنٹ اوپرگیا۔

عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سنانے کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دن دو بجے کا وقت مقرر کیا تھا۔ اس وقت تک مارکیٹ میں آدھے دن کا کاروبار پہلے ہی ہو چکا تھا۔ مارکیٹ 42137 پر کھلی تھی اور معمولی اتار چڑھاؤ کے بعد دوپہر 12بجے 42046 پر ٹھہر گئی۔

جیسے ہی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے فیصلہ سنایا گیا۔ مارکیٹ کو پانچ منٹ کے لیے دھچکا لگا اور انڈیکس گر کر 41000 کی نفسیاتی حد تک پہنچ گیا۔

تاہم پانچ منٹ بعد ہی مارکیٹ کی بحالی شروع ہوگئی ہے اور فیصلہ آنے کے بعد مجموعی طور پر 15 منٹ میں مارکیٹ واپس اپنی سطح پر واپس آگئی۔

دن بھر کی ٹریڈنگ میں مجموعی طور پر مارکیٹ 50 پوائنٹ کے قریب اوپر آئی۔

ECP

imran khan

Stock Exchange

tosha khana case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div