Aaj News

جمعہ, مئ 24, 2024  
15 Dhul-Qadah 1445  

اداکارہ میشا شفیع اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار

وہ پہلی امریکی فلم میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی
شائع 25 اکتوبر 2022 11:35pm

پاکستانی گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع امریکی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کو تیار ہیں، جلد ہی وہ پہلی امریکی فلم میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی ۔

چند سالوں سے کینیڈا میں مقیم میشا شفیع سے متعلق میڈیا رپورٹس میں بتایا جاتا ہے کہ وہ امریکی فلم مشتاج (مونچھیں) میں کام کرتی نظر آئیں گی۔

ڈیڈ لائن کی رپورٹ کے مطابق میشا شفیع جلد ہی پاکستانی لڑکے اور اس کے خاندان پر بنائی جانے والی فلم میں مرکزی کردار میں دکھائی دیں گی۔

فلم مشتاج کی کہانی ایک پاکستانی خاندان پر ہے جس میں میشا ایک 13 سالہ لڑکے کی والدہ کا کردار نبھائیں گی ۔

رضوان مانجی فلم میں میشا کے شوہر جبکہ اتھروا ورما ان کے بیٹے کا کردار نبھائیں گے، اتھروا ورما 13 سالہ لڑکے کا کردار نبھائیں گے اور فلم کے مرکزی اداکارہیں۔

ایان مانجی ان کی کلاس فیلو کے روپ میں نظر آئے گی، فلم کا پراجیکٹ جلد شروع کرلیا جائے گامگر فلم ریلیز کب کی جائے گی اس سے متعلق کوئی معلومات جاری نہیں کی گئیں۔

Meesha Shafi