Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

گیس کے اخراج سے بچے بے ہوش، اسکول پر جرمانہ

بچوں کو فوری طور پرسول اسپتال منتقل کردیا گیا
اپ ڈیٹ 31 اکتوبر 2022 08:22pm

کراچی کےعلاقے لیاری کی تنگ گلیوں میں واقع اسکول میں جنریٹرکا گیس پھیل جانے سے بچے بے ہوش ہوگئے۔

لیاری میں تارا بھائی کریم جی روڈ کے قریب ایچ ایم کے اسکول میں گیس کے اخراج سے متعدد بچے بے ہوش ہوگئے۔

مذکورہ واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول کی عمارت میں گیس بھرجانے کی وجہ سے7 بچے بے ہوش ہوئے اور بچوں کو فوری طور پرسول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 تصویر: آج نیوز
تصویر: آج نیوز

پولیس کے مطابق متاثرہ بچوں کی حالت خطرے سے باہرہے۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی۔

گورنرسندھ نے کہا واقعہ کا تعین کرکے رپورٹ دی جائے اورمتاثرہ بچوں کوفوری طبی امدادی کی ہدایت کی۔

وزیر تعلیم سندھ کے نوٹس کے بعد اسکول کو سیل کردیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ جنریٹرز کے دھویں کے اخراج کے مناسب انتظامات نہیں تھے۔

متعلقہ حکام کی جانب سے اسکول پر ایک لاکھ 80 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

karachi

Liyari

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div