Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

حکومت نے ایف آئی اے کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ کرلیا

وفاقی کابینہ کی ایف آئی اے ایکٹ میں مزید ترامیم کی منظوری
شائع 02 نومبر 2022 01:02pm
فوٹو۔۔۔۔ بزنس ریکارڈر
فوٹو۔۔۔۔ بزنس ریکارڈر

حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )کومزید اختیارات دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نےایف آئی اے ایکٹ میں مزید ترامیم کی منظوری دے دی۔

کابینہ نےسمری سرکولیشن کےذریعے ترمیم کی منظوری دی، ایف آئی اے ایکٹ میں ترمیم کی حتمی منظوری پارلیمنٹ سے لی جائے گی۔

ایف آئی اے ملنے والے مزید اختیارات میں سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پر کارروائی کر سکے گی۔

جاری کردہ سمری کےمطابق نفرت انگیزی سمیت دیگر معاملات سوشل میڈیا پربہت زیادہ ہوئے ہیں اور سوشل میڈیا پرغلط خبروں کی بھی بھرمارہے جبکہ غلط خبریں ریاست کے اداروں کے اہلکاروں میں بغاوت کو جنم دے سکتی ہیں۔

سمری کے مطابق غلط خبریں کسی گروہ اورکمیونٹی کوایک دوسرے کے خلاف بھڑکاسکتی ہیں، تعزیرات پاکستان کی دفعہ 505ایف آئی اے ایکٹ میں شامل نہیں ، اس لیے اس شق کو شامل کیا جائے۔

ترمیم کے بعد سوشل میڈیا پر کسی قسم کی جعلی خبراورافواہ پر کارروائی کا اختیار ایف آئی اے کو بھی ہوگا جبکہ پہلے یہ اختیار صرف پولیس کے پاس تھا، پارلیمنٹ سےمنظوری کے بعد 7سال تک قید کی سزاہوسکے گی۔

federal cabinet

Federal govt

FIA

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div