انجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی پاپ کارن کیوں بیچ رہی ہیں؟

جھانوی کپور کی نئی فلم 4 نومبر کو ریلیز ہونے والی ہے
شائع 02 نومبر 2022 07:16pm

بالی ووڈ اداکارہ جھانوری کپور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ سینما ہال میں کھڑی پاپ کارن فروخت کر رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جھانوی کپور سینما ہال میں فلم دیکھنے کے لیے آنے والے لوگوں کو پاپ کارن بیچ رہی ہیں، اداکارہ کا سینما ہال میں پاپ کارن بیچنے کا مقصد دراصل اپنی آنے والی فلم ملی کی تشہیر کرنا تھا۔

فلم ملی 4 نومبر کو ریلیز ہونے والی ہے جس میں جھانوی کپور مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ فلم میں ان کے ساتھ سنی کوشل اور منوج پاہوا بھی ہیں۔

فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو پڑھائی کی غرض سے کینیڈا جانا چاہتی ہے لیکن جانے سے قبل، بھارت میں ہی فاسٹ فوڈ کے ریستوران میں نوکری کرنے کے دوران فریزر روم میں پھنس جاتی ہے۔