Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

ڈیلی میل عدالت میں الزامات کو تاحال ثابت نہیں کرسکی: مریم اورنگزیب

ہتک عزت کے مقدمے کا ٹرائل دسمبر 2023 میں شروع ہوگا، وفاقی وزیر
اپ ڈیٹ 12 نومبر 2022 09:48am
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب۔ فوٹو — اے پی پی
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب۔ فوٹو — اے پی پی

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ برطانوی اخبار ڈیلئی میل عدالت میں الزامات کو تاحال ثابت نہیں کرسکی۔

اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈیلی میل نے ڈیڑھ سال کیس کو تاخیر کا شکار کیا، ہم اپنے کیس کو بیان کرنے کا مقدمہ جیت چکے ہیں، البتہ ان درخواستوں پر مقدمے کی لاگت ادا کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیلی میل کے خلاف کیس کی سماعت 13 دسمبر کو ہوگی جس میں الزامات پر تفصیلی جواب کرانا ہے جب کہ اس متعلق شہباز شریف کا مختصر جواب کورٹ میں پہلے ہی جمع کرایا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیے:برطانوی عدالت میں تاخیری حربے اپنانا شہباز شریف کو مہنگا پڑ گیا

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ڈیلی میل عدالت میں شہباز شریف پر لگائے الزامات کو تاحال ثابت نہیں کرسکی، لہٰذا ہتک عزت کے مقدمے کا ٹرائل دسمبر 2023 میں شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیلی میل کیخلاف مقدمے میں شہباز شریف مشکل میں پھنس گئے

واضح رہے کہ شہباز شریف کے وکلا کا برطانوی ہائیکورٹ میں کہنا تھا کہ شہباز شریف پاکستان کے وزیراعظم ہیں جو کہ بہت مصروف ہیں، لہٰذا انہیں جواب الجواب جمع کروانے کے لیے مزید وقت دیا جائے تاہم جسٹس میتھیو نیکلن نے یہ درخواست مسترد کردی۔

جج نے ریمارکس دیے کہ ان کی عدالت میں وزیراعظم اور عام آدمی برابر ہیں، اگر شہباز شریف کی قانونی ٹیم بروقت اور معقول جواب عدالت میں جمع نہ کرا سکی تو انہیں ڈیلی میل کو قانونی اخراجات ادا کرنے پڑیں گے۔

Shehbaz Sharif

Maryam Aurangzeb

daily mail