Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

’جو وزیراعلیٰ ایف آئی آر درج نہیں کروا سکا وہ اسمبلی کیسے توڑے گا‘

جو وزیراعلیٰ ایف آئی آر درج نہیں کروا سکا وہ اسمبلی کیسے توڑے گا، سابق وزیراعظم
شائع 04 دسمبر 2022 08:04pm
یوسف رضا گیلانی (فوٹو:فائل)
یوسف رضا گیلانی (فوٹو:فائل)

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ عمران خان بات کرنا چاہتے ہیں تو غیرمشروط بیٹھیں، عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا رسک نہیں لیں گے۔

لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جو وزیراعلیٰ ایف آئی آر درج نہیں کروا سکا وہ اسمبلی کیسے توڑے گا، عمران خان کا جھوٹ پر مبنی بیانیہ ایکسپوز ہوچکا۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کیخلاف میڈیا ٹرائل کیا، جب ان کی باری آئی ہے تو کہتے ہیں فوری الیکشن ہوجائیں تاکہ ان کی کوئی بات باہر نہ نکلے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی بڑی غلط فہمی ہے کہ اگر الیکشن ہوئے تو انہیں دو تہائی اکثریت ملے گی، آئندہ بھی مخلوط حکومت بنے گی۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عمران خان کہہ چکے ہیں کہ وہ غداروں کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے، تو پھر انہیں کس چیز کا فکر ہے کیوں کہ آئندہ بھی وہ حکومت میں نہیں ہوں گے۔

PPP

Former Prime Minister

Yousaf Raza Gillani

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div