Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کا 51 واں یوم شہادت

انہوں نے 1971 کی جنگ میں جام شہادت نوش کیا
شائع 10 دسمبر 2022 02:22pm
سوار محمد حسین نے 3 ستمبر1966ء کو پاک فوج کی 20 لانسرز میں بطور ڈرائیور شمولیت اختیار کی تھی۔ تصویر/ نمائندہ آج نیوز
سوار محمد حسین نے 3 ستمبر1966ء کو پاک فوج کی 20 لانسرز میں بطور ڈرائیور شمولیت اختیار کی تھی۔ تصویر/ نمائندہ آج نیوز

جان کا نذرانہ پیش کرکے مادر وطن کا دفاع کرنے والے سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کا 51 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔

سوارمحمد حسین نے 10 دسمبر1971ء کو دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جُرات اور بہادری کی نئی داستان رقم کی اور جام شہادت نوش کیا تھا۔

وہ 18 جون 1949ء کو ڈھوک پیربخش کے علاقے میں پیدا ہوئے اوراِس علاقے کو اب ڈھوک محمد حسین جنجوعہ کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔

سوار محمد حسین نے 3 ستمبر1966ء کو پاک فوج کی 20 لانسرز میں بطور ڈرائیور شمولیت اختیار کی، جب 1971ء کی جنگ شروع ہوئی، تو سوار محمد حسین اپنی یونٹ کے ساتھ ہر معرکے کے ہر محاذ پر بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔

انہوں نے ہر خطرے کا آگے بڑھ کر مقابلہ کیا اور اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ساتھیوں کے ساتھ مل کر دشمن کا دلیری سے مقابلہ کیا۔

نشان حیدر پانے والے سوار محمد حسین نے دسمبر 1971ء کی جنگ کے دوران دشمن کو ہراڑ خورد گاؤں کے قریب بارودی سرنگوں کے علاقے میں موجود پایا، تو انہوں نے پاک فوج کے نشانہ بازوں کو دشمن کی درست نشاندھی میں بھرپور مدد کی۔

انہوں نے دشمن کے ٹینکوں کو نشانے لگوائے، جس کے نتیجے میں 16 ٹینک تباہ ہوگئے اور اسی دوران وہ دشمن کی مشین گن کی گولیوں سے چھلنی ہوکر شہید ہوگئے۔

ISPR

pakistan army

Bangladesh

Fall of Dhaka

East Pakistan

West Pakistan

Sowar Muhammad Hussain

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div