Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

دریائے گھوڑے نے دو سالہ بچے کو سالم نگل لیا

دریائے گھوڑے نے بچے کو سر سے پکڑا اور اس کے آدھے جسم کو ثابت نگل گیا۔
شائع 17 دسمبر 2022 07:39pm

افریقی ملک یوگنڈا میں ایک دریائے گھوڑے (ہپوپوٹیمس) نے دو سالہ بچے کو سالم نگل لیا۔

پولیس کے مطابق بچے کی شناخت آئیگا پال کے نام سے ہوئی ہے جس پر 12 دسمبر کی دوپہر کو ہپوپوٹیمس نے حملہ کیا۔

آئیگا پال یوگنڈا کے کٹوے کاباٹورو قصبے میں واقع اپنے گھر میں کھیل رہا تھا، جو کوئین الزبتھ نیشنل پارک کے اندر واقع ہے اور ایک مشہور مقام ہے۔ اس پارک میں شیر، ہاتھی اور گیدڑوں سمیت کئی جنگلی جانور رہتے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ بچے کا گھر ایڈورڈ جھیل سے تقریباً آدھا میل کے فاصلے پر ہے، جہاں وائلڈ لائف کنزرویشن سوسائٹی کے مطابق تقریباً چھ ہزار دریائے گھوڑے رہتے ہیں۔

یہ واضح نہیں کہ بچہ پانی کے کتنا قریب تھا، لیکن ایک دریائے گھوڑے نے بچے کو سر سے پکڑا اور اس کے آدھے جسم کو ثابت نگل گیا۔

 دو سال آئیگا پال کو راہگیروں نے بچایا
دو سال آئیگا پال کو راہگیروں نے بچایا

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ”اس قسم کا پہلا واقعہ ہے جہاں ایک ایڈورڈ جھیل سے بھٹکنے والے کسی دریائے گھوڑے نے ایک چھوٹے بچے پر حملہ کیا ہو۔“

تاہم، راہگیروں کی مداخلت سے بچہ بچ گیا۔

ایک قریبی شخص، جس کی شناخت پولیس نے کرسپاس بگونزا کے نام سے کی، نے ہپوپوٹیمس پر پتھراؤ کیا اور اسے ڈرانے میں کامیاب رہا، جس کی وجہ سے اس نے بچے کو چھوڑ دیا، بعد ازاں، بچے کو مقامی ہسپتال منتقل کرنے سے پہلے فوری طور پر علاج کے لیے قریبی کلینک لے جایا گیا۔

بچے کے زخموں کا علاج کرنے کے بعد اسے والدین کے حوالے کرنے سے پہلے ریبیز کی ویکسین لگائی گئی۔

Uganda

Hippopotamus

Attack on Child

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div