Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

فلم ’پٹھان‘ کا گانا کاپی تو ہے لیکن جیسا سجاد علی سوچ رہے ویسا نہیں

سجاد علی کی 26 سال پرانی یاد تازہ ہوگئی
شائع 27 دسمبر 2022 09:49pm

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ کی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کے گانے ’بے شرم رنگ‘ پر جہاں بھارت میں تنازع چل رہا ہے وہیں یہ باتیں بھی ہورہی ہیں کہ یہ گانا فرانسیسی گلوکارہ کے گانے کی کاپی ہے ۔

آج پاکستان کے معروف گلوکار سجاد علی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نئی فلم کا میوزک سن رہا تھا تو مجھے اپنا 26 سال پرانا گایا ہوا گانا یاد آگیا، وہ آپ کو بھی سناتا ہوں۔

جبکہ ویڈیو میں سجاد علی نے اپنا مشہور گانا اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں’اپنی آواز میں گایا ۔

سجاد علی نے اپنی پوسٹ میں گانے کا ذکر تو نہیں کیا لیکن سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم’پٹھان’ کے گانے ’بے شرم رنگ‘ کا میوزِک سجاد خان کے 26 سال پرانے اس گانے ’اب کے ہم بچھڑے‘کے میوزِک سے بہت ملتا جلتا ہے۔

یہ گانا سجاد علی کی 1996 میں ریلیز کی گئی البم موڈی کا حصہ تھا جبکہ اس سے قبل اس غزل کو ایک غزل کو نور جہاں اور مہدی حسن سمیت کئی گلوکاروں نے گایا ہے۔

اگر سن 80 اور 90 کی دہائی کی بار کریں تو شاید و نادر ایسا کوئی گانا سامنے آتا تھا جس موسیقی کیسی دوسری گانے سے ملتی جلتی ہو یا کسی گانے کی یاد دلا دے ۔

ابتداء میں سوشل میڈیا صارفین میں سے کچھ کا دعویٰ تھا کہ فلم پٹھان کا گانا مشہور فرانسیسی گلوکارہ اور نغمہ نگار جین کے سُپر ہٹ گانے مکیبا کی نقالی ہے۔

لیکن سجاد علی ٹوئٹ کے بعد ہم نے ایک بار پھر گانے کو غور تو سجاد علی کے گانے اور بے شرم کی موسیقی اور دھن کو مختلف پایا ۔

البتہ اسی دوران گانا سنتے ہوئے ایک بالی ووڈ کا ایک پرانا گانا’کسی نظر کو تیرا انتظارآج بھی ہے’ یاد گیا۔

کیونکہ اگر آپ بالی ووڈ فلم اعتبار کے گانے ’کسی نظر کو تیرا انتظار آج بھی ہے‘ اور بے شرم رنگ کو سنیں لگے گا شاہ رخ خان کے فلم کے گانے کی دھن چرائی گئی ہے ۔

یہ گانا حسن کمال نے لکھا تھا اور اس کی موسیقی بپی لہڑی نے دی تھی جبکہ آشا بھوسلے اور بھوپندر نے اسے 1985 کی فلم اعتبار کے لیے گایا تھا۔

فلم پٹھان کے گانے بے شرم رنگ کو دو ہفتے قبل ریلیز کیا گیا تھا جسے اب تک یوٹیوب پر 13 کروڑ 49 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے ۔

فلم پٹھان 25 جنوری 2023 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی اور فلم میں شاہ رخ خان، جان ابراہم اور دپیکا پڈوکون نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

pathan

Sajjad Ali

BESHARAM RUNG

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div