Aaj News

جمعرات, دسمبر 12, 2024  
10 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیر چناسی میں پھنسے 233 سیاحوں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا

سیاحوں کو گرم مشروبات بھی مہیا کی جارہی ہیں۔
شائع 29 دسمبر 2022 09:21pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

مظفرآباد میں سیاحتی مقام پیر چناسی میں پھنسے 233 سیاحوں کو بحفاظت سراں ٹورسٹ ریسٹ ہاؤس میں پہنچا دیا گیا۔

کمشنر مظفرآباد کے مطابق تمام سیاح اب خطرے سے باہر ہیں، سیاحوں کو ان کی رہائش گاہوں پر پہنچا دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ علاقہ مکینوں نے ریسکیو آپریشن میں بھرپور مدد کی، سیاحوں کو گرم مشروبات بھی مہیا کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی اور سیکرٹری ایس ڈی ایم اے موقع پر موجود ہیں۔

قبل ازیں، آزاد کشمیر کے علاقے پیر چناسی میں سیاحوں کی 20 کے قریب گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، سیاحوں کو نکالنے کیلئے مظفرآباد سے ریسکیو 1122 اور پولیس روانہ ہوچکی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ برف ہٹانے کیلئے پیر چناسی میں مشینری موجود نہیں، مسافروں کو دوسری گاڑیوں کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے گا۔

Muzaffarabad

snowfall

Commissioner Muzaffarabad