Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

توانائی بچت مہم، وزارتِ قانون کی افسران و ملازمین کو ہدایات جاری

ہیٹر، اے سی استعمال کرنے پر پابندی، گرم کپڑے پہننے اور دروازے کھڑکیاں کھلی رکھنے کی ہدایت
شائع 03 جنوری 2023 09:53pm
تصویر بزریعہ ریڈاِٹ
تصویر بزریعہ ریڈاِٹ

وزارتِ قانون نے توانائی بچت مہم کیلئے افسران و ملازمین کو ہدایات جاری کردیں۔

وزارتِ قانون نے دفاتر میں بغیر اجازت دیر تک بیٹھنے اور الیکٹرک ہیٹر استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی، اے سی صبح گیارہ سے دن چار بجے تک استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاق کی توانائی پالیسی، تاجروں نے فیصلہ ڈکٹیٹر شپ قرار دیدیا

ہدایت نامہ کے مطابق ملازمین روشنی کیلئے کھڑکیاں اور دروازے کھلے رکھیں اور سردی سے بچنے کیلئے گرم کپڑے پہننے کی ہدایت بھی کی۔

ہدایت نامہ کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں جاری کیا گیا۔

Energy Policy

measures to save energy

Ministry of Law