Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

فلم ’پٹھان‘ میں اپنے گانے کی نقالی سے متعلق سجاد علی کی وضاحت

'شوق تو ہمیں بہت ہے لیکن معلومات نہیں ہیں'
شائع 04 جنوری 2023 01:54pm

پاکستان کے مقبول ترین گلوکارسجادعلی نے دپیکا پڈوکون اورشاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم پٹھان کے گانے ’بےشرم رنگ‘ کے حوالے سے اپنے ایک ویڈیو بیان کی وضاحت کی ہے۔

اس سے قبل اپنی ٹویٹ میں سجاد علی کا کہنا تھا کہ یو ٹیوب پر نئی فلموں کا میوزک سن رہا تھا تو مجھے اپنا 26 سال پرانا گایا ہوا گانا یاد آگیا۔ اپنے فالوورز کو گانا ’اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں‘ سُنانے والے سجاد علی نے اس پوسٹ میں ’نئی فلم‘ کے گانے کا ذکر نہیں کیا تھا تاہم ٹویٹ پر تبصرہ کرنے والوں کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کی فلم’پٹھان’ کے گانے ’بے شرم رنگ‘ کا میوزِک سجاد خان گانے کی موسیقی جیسا ہے اور وہ اسی کا ذکرکر رہے ہیں۔

’اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں‘ سجاد علی کی 1996 میں ریلیز کی جانے والی البم ’موڈی‘ کا حصہ تھا۔

نئے ویڈیو بیان میں سجادعلی کا کہنا ہے کہ میری ویڈیو دیکھ لیں ، میں نے کب کسی کا نام لیا، میں نے کہا تھا کہ میرا ایک گانا مجھے یادآگیا کیونکہ راگ بھیرویں میں بنائے گئے 80 فیصد گانے ایک دوسرے سے ملتے ہیں۔ میں نے بھی دوتین گانے اسی راگ میں بنائے ہیں اور اس گانے میں ایک فیل آئی جو پیہلی لائن سے ہلکی پھلکی ملتی جُلتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے سستی شہرت کیلئے ایسا بیان دینے کا الزام عائد کیا تو اللہ کا شکرہے کہ مجھے سستی شہرت کی ضرورت نہیں، 90 اور 2000 کی دہائی میں میرے پورے پورے گانوں کی نقالی کی گئی تو میں نے اس وقت بھی ایسی بات نہیں کی۔ میرے پرستار دنیا بھرمیں ہیں ، میں کسی تنازع میں نہیں ہڑتا نہ ایسی باتیں کرتا ہوں، اپنے کام سے کام رکھتا ہوں۔

سجادعلی کے مطابق کچھ لوگوں نے یہ بھی کہا کہ آپ نے مہدی حسن کی غزل کاپی کرلی تو یہ غزل احمد فراز کی ہے اور دھن مہدی حسن کی تھی، پوری دنیا میں ایک غزل کو کئی سو لوگ الگ الگ دھنوں میں گاتے ہیں اسے نقالی نہیں کہتے۔

انہوں نےمزید کہا کہ ، ’آرٹ کو کھرچ کھرچ کر ہمارے ذہنوں نے نکال دیا گیا ہے اس لیے شوق تو ہمیں بہت ہے لیکن معلومات نہیں، اس لیے جب علم نہ ہو تو ایسے تبصرے بھی نہیں کرنے چاہئیں۔ یہ میوزک ہے، انجوائے کریں، لڑائی جھگڑے کی کیا ضرورت ہے‘۔

فلم ’پٹھان‘ کا گانا کاپی تو ہے لیکن جیسا سجاد علی سوچ رہے ویسا نہیں

صارفین کی رائے اپنی جگہ لیکن سجاد علی کا شکوہ بھی بجا ہے کیونکہ انہوں نے وضاحت کی ہے کہ راگ بھیرویں کی وجہ سے تمام گانے ملتے جلتے کیوں ہیں۔

بےشرم رنگ سے متعلق کئی سوشل میڈیا صارفین نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ یہ معروف فرانسیسی گلوکارہ اورنغمہ نگارجین کے سُپرہٹ گانے ’مکیبا‘ کی نقالی ہے۔

یہ گانا دو ہفتے قبل ریلیز کیا گیا تھا جسے اب تک یوٹیوب پر 13 کروڑ 49 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے ۔

فلم 25 جنوری 2023 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی ، اس کے مرکزی کرداروں میں شاہ رخ خان، جان ابراہم اور دپیکا پڈوکون شامل ہیں۔

pathan

Sajjad Ali

BESHARAM RUNG

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div