Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

کوئٹہ لاکھوں کی آبادی کیلئے گنتی کے پولیس اہلکار

ٹریفک کے مسئلے نے بڑھ کر بحران کی شکل اختیارکرلی
شائع 06 جنوری 2023 12:28pm
ٹریفک سنگلزکو ڈیجیٹلائزکرنے کی سمری 4 سال سے التوا کا شکار - تصویر/ روئٹرز
ٹریفک سنگلزکو ڈیجیٹلائزکرنے کی سمری 4 سال سے التوا کا شکار - تصویر/ روئٹرز

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹریفک کا مسئلہ بحران کی شکل اختیارکرگیا شہر کی 30 لاکھ آبادی کے لئے صرف 665 ٹریفک پولیس اہلکارموجود ہیں۔

ٹریفک بیورو کا قیام گزشتہ 17برس سے کھٹائی میں پڑا ہے جبکہ شہر کے 12 سگنل کئی ماہ سے بند ہیں اور رجسٹرڈ گاڑیوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

کوئٹہ میں غیررجسٹرڈ گاڑیوں کی تعداد بھی ایک لاکھ سے زائد ہے، شہرمیں 45 ہزاررکشے اور ڈیڑھ لاکھ موٹرسائیکلیں موجود ہونے کے ساتھ ہی ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔

شہر کے ٹریفک سنگلزکو ڈیجیٹلائزکرنے کی سمری 4 سال سے التوا کا شکارہے، اسمگل شدہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی موثر ثابت نہیں ہورہا ہے۔

بلوچستان

quetta

Traffic Signals

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div