Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

رونالڈو کی عربی ہندسوں والی گھڑی ’کوسمو گراف ڈیٹونا‘ کی کہانی

اسٹار فٹبالر کی منفرد گھڑی توجہ کا مرکز بن گئی
شائع 12 جنوری 2023 10:17am

اسٹار فٹبالررونالڈو اورسعودی کلب النصر کے مابین معاہدہ ہوتے ہی دنیا بھرکی کی توجہ ریاض اور رونالڈو پرمرکوز ہے، کھیل کے میدان سے باہر بھی رونالڈو کی سرگرمیوں پر خصوصی نظر رکھی جارہی ۔

پرتگالی اسٹار نے جب پہلی مرتبہ النصر کلب کی شرٹ پہنی تو مارسول پارک اسٹیڈیم میں سبھی انہیں دیکھنے کے لیے بےتاب تھے، رونالڈوکا کہنا تھا کہ ’النصر کلب کا وژن متاثر کن ہے-

یہ میچ نہ کھیلنے والے رونالڈو عالمی کھلاڑیوں کے ساتھ اسٹیڈیم پہنچنے والے پہلے شخص تھے، انہوں نے اپنی ٹیم کی تربیتی شرٹ میں ملبوس شائقین کے ساتھ تصویریں کھنچوائیں اور شیئربھی کیں تو رونالڈو کی کلائی پر بندھی گھڑی بھی سب کی نظرمیں آئی اور بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کی۔

رونالڈو جہاں جاتے ہیں وہاں سے ہم آہنگی کا بھی خاص خیال رکھتے ہیں، سعودی عرب میں بھی انہوں نے ایک منفرد گھڑی کا انتخاب کیا جس میں عربی ہندسے بھی موجود ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگومیں ’’ورلڈ آف واچز‘‘ سے تعلق رکھنے والے ایک ماہر نے بتایا کہ رونالڈو نے ”رولیکس“ برانڈ کی ’’کوسمو گراف ڈیٹونا‘‘ گھڑی پہنی جس بیگویٹ ڈیزائن میں ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔ یہ ڈیزائن زیورات میں عام ہے اور انگوٹھیوں اور گھڑیوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

گھڑی کے اس ڈیزائن کا نام مشہور فرانسیسی بریڈ کے نام پررکھا گیا۔ اس ڈیزائن میں ایک چھوٹا ہیرا مستطیل یا مربع شکل کا ہوتا ہے جس کے سیدھے یا نوکیلے کنارے اور لمبے اطراف ہوتے ہیں۔

گھڑی کی قیمت کا تخمنیہ 6 لاکھ 50 ہزار سعودی ریال ہے، اس کا باقاعدہ پہلا ورژن 1963 میں آیا تھا۔

گھڑی کا ڈیزائن پروفیشنل ریسنگ کار ڈرائیورز کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ اس کی اعلیٰ کارکردگی، ایک ٹیکی میٹرک سکیل اور ڈائل کے تین کاؤنٹرز کی وجہ سے یہ گھڑی صارف کو گزرے وقت کی درست پیمائش کی سہولت فراہم کرتے ہوئے اپنی نوعیت کی ایک منفرد گھڑی ہے۔

گھڑی کاسٹین لیس سٹیل کا فریم خراشوں سے پاک رہتا ہے جبکہ یہ سورج کی شعاعوں کے خلاف بھی بھرپور مزاحمت رکھتا ہے۔ گھڑی پر سونے یا پلاٹینم کی پتلی تہہ لگائی جاتی ہے۔

Saudia Arabia

Cristiano Ronaldo

al nasr

cosmograph daytona

Ronaldo's watch

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div