Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

پشاور، پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ

پولیس اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت
شائع 26 جنوری 2023 09:32am
تصویر/فیس بک
تصویر/فیس بک

دہشت گردوں نے پشاور ریجن میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ شروع کردی ہے۔

جنوبی اضلاع کے بعد دہشت گردوں نے پشاور ریجن میں پولیس کی ٹارگٹ کلنگ کے وار تیز کردئیے.

حالیہ واقعات میں تھانہ سربند ، تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں پیٹرولنگ کے دوران پولیس پر ریموٹ کنٹرول حملہ اور جمرود میں تختہ بیگ چیک پوسٹ پر خودکش حملہ شامل ہیں۔

تھانہ سربند کی حدود میں 3 پولیس اہلکار دہشتگردوں کے حملوں میں شہید ہوئے جبکہ خیبر خودکش حملے میں 2 پولیس اہلکاروں نے جامعہ شہادت نوش کیا۔

ایس ایس پی آپریشنز پشاور کاشف عباسی کے مطابق دہشتگرد پشاور کے مضافاتی علاقوں میں پولیس کو نشانہ بنارہے ہیں.

ان کے حملوں کو روکنے کے لیے ناکہ بندیوں میں پولیس اہلکاروں کی تعداد 3 سے بڑھا کر 8 کردی گئی جبکہ چوکیوں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی۔

ایس ایس پی کاشف عباسی کے مطابق حالیہ واقعات میں پولیس نے دہشتگردوں کے حملے پسپا کردئیے جس کے باعث اُنہیں خاطرخواہ کامیابی نا مل سکی۔

peshawar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div