Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

آپ کے فون میں موجود خفیہ مینیو جو بھیجے گئے میسیج کو ’ایڈٹ اور ڈیلیٹ‘ کرسکتا ہے

اس مینیو میں ایک نایاب فیچر ہے جو ابھی تک واٹس ایپ کے پاس بھی نہیں ہے۔
شائع 06 فروری 2023 07:14pm

آپ کے آئی فون میں ایک خفیہ مینیو ہے جس ٹیکسٹنگ کے کچھ خاص فیچرز موجود ہیں جن میں ٹیسکٹ میسیج ایڈیٹنگ یا بھیجے گئے میسیج کو ڈیلیٹ کرنے کی صلاحیت شامل ہے۔

یہ مینیو آپ کو کسی بھی ٹائپنگ کی غلطیوں، حادثاتی پیغامات یا کسی ایسے متن کو فوری طور پر ٹھیک کرنے کی اجازت دیتا ہے جس پر آپ کو افسوس ہو۔

اس مینیو کو آئی فون کے ”آئی او ایس 16“ سافٹ ویئر اپ ڈیٹ میں شامل کیا گیا تھا، جو لاکھوں فونز پر دستیاب ہے۔

آپ اسے Settings > General > Software Update پر جا کر حاصل کر سکتے ہیں۔

میسیج بھیجنے کے بعد ان میں ترمیم کرنا ایک نایاب خاصیت ہے جو ابھی تک واٹس ایپ کے پاس بھی نہیں ہے۔

آئی فون سے بھیجے گئے میسیج کو ایڈٹ کرنے کا طریقہ

تمام iMessages کو ایڈٹ یا ڈیلیٹ نہیں کیا جا سکتا، اس کی حد ایک وقت تک لیے ہے۔

آپ کے پاس کوئی تبدیلی کرنے کے لیے صرف 15 منٹ ہوتے ہیں۔

اس چھپے ہوئے مینو میں جانے کے لیے بس میسج کو دبا کر رکھیں، اور آپ کو اس میں ایڈیٹنگ کی سہولت ھاصل ہوجئے گی۔

میسج ایڈٹ کئے جانے پر وصول کنندگان کو الرٹ کیا جائے گا۔

تاہم یہ دیکھنا ممکن نہیں ہوگا کہ کیا تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

یہ بھی اہم ہے کہ اس فیچر کے لیے میسج بھیجنے والے اور وصول کنندہ دونوں کو آئی او ایس 16 پر ہونا ضروری ہے۔

آپ اس مینو کو کسی غیر ملکی زبان میں بھیجے گئے متن کا فوری ترجمہ کرنے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کیلئے صرف ترجمہ کے بٹن پر ٹیپ کریں۔

iPhone

iOS 16

iMessage

Secret Menu

Edit Message

Unsend Message

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div