Aaj News

پیر, مئ 13, 2024  
04 Dhul-Qadah 1445  

آن لائن پسند کی جانے والی اہلیہ مطلوب مجرم نکل آئی

لڑکی نے خود کو نیک اور مذہبی رجحان رکھنے والی ظاہر کیا تھا
اپ ڈیٹ 23 فروری 2023 11:52am
تصویر/ ویڈنگ وائرز
تصویر/ ویڈنگ وائرز

بھارت میں ایک شخص نے اہلیہ کے مجرمانہ ریکارڈ رکھنے کا علم ہونے پ شادی کو منسوخ کرنے کے لیے مجسٹریٹ کے پاس درخواست دائرکردی۔

بھارتی ریاست گجرات کے شہر پوربندر کے شہری کی جانب سے درخواست کے متن کے مطابق مذکورہ شخص کی بیوی آسام میں مطلوب مجرم ہے۔

ومل کریا نام شخص نے شادی کی ویب سائٹ سے اپنے لیے لڑکی منتخب کی تھی لیکن شادی کے بعد علم ہوا کہ اہلیہ آسام میں مطلوب گینگسٹر ہے جس پر ڈکیتی، چوری اورکا قتل الزام ہے۔

ریکھا داس نامی لڑکی نے ومل کے سامنے خود کو نیک اورمذہبی رجحان رکھنے والی ظاہر کیا تھا، درحقیقت وہ آسام کی عدالت کی جانب سے جاری کردہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری سے بچنے کے لیے فرارچاہ رہی تھی۔

ومل کریا کے مطابق ایک دن ریکھا کو اپنی ماں کا فون آیا جس کے بعد وہ زمین کا تنازع طے کرنے آسام چلی گئی، بعد ازاں وکیل کا فون آیا جس نے کہا کہ ریکھا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے لیکن یہ کوئی پریشانی والی بات نہیں ہے۔

قانونی کاغذات سامنے آنے پر ومل کو علم ہوا کہ اس کی بیوی ریکھا کی شناخت کسی دوسرے نام سے ہے جس کے بعد گوگل پر سرچ کرنے پرپتہ چلا کہ وہ دراصل ایک مطلوب مجرمہ ہے۔

india

Wedding

Matrimonial Services

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div