Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

جیل بھرو تحریک، جیل حفاظتی حصار توڑنےوالوں کیخلاف کارروائی کی درخواست

سپرنٹینڈنٹ جیل پشاور نے تھانہ شرقی کوکارروائی کی درخواست کردی
شائع 24 فروری 2023 12:18am

سینٹرل جیل پشاور کے حکام نے جیل بھرو تحریک کے دوران جیل حصار میں داخل ہونےوالے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی اۤئی) کے کارکنوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

جیل بھرو تحریک کے دوسرے روز پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان خیبرپختون خوا میں گرفتاریاں پیش کرنے گھروں سے نکلے تھے۔ اس دوران پی ٹی اۤئی رہنما اور کارکنان پشاور سینٹرل جیل کے باہر جمع ہوئے اور نعرے لگائے۔

پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک پر پشاور کی سینٹرل جیل انتظامیہ نے پولیس کو مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے جیل کے سامنے احتجاج کیا اور کچھ کارکن جیل کے حصارمیں داخل ہوئے۔

مراسلہ میں کہا گیا کہ سینٹرل جیل پشاور انتہائی حساس علاقہ ہے، جیل میں انتہائی خطرناک قیدی موجود ہیں، دوران احتجاج کچھ لوگ حفاظتی حصار توڑ کر اندر داخل ہوئے، سپرنٹینڈنٹ جیل نے تھانہ شرقی کوکارروائی کی درخواست کی ہے۔

kp police

Jail Bharo Tehreek

pti kpk