دو ارب ڈالرزاثاثوں کے مالک امریکی تھامس لی نے خودکشی کرلی
امریکی ارب پتی فنانسر تھامس ایچ لی نے ممبینہ طور پر خود کشی کرلی، 78 سالہ فنانسر 2ارب ڈالرز کے اثاثوں کے مالک تھے۔
خاندان کے ترجمان نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔
ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ، ’نجی ایکویٹی کے کاروبار میں رہنما اورایک کامیاب بزنس مین کے طور پرپہچان رکھنے والے تھامس ایک وفادار شوہر، والد، دادا، بھائی بہن، دوست اور انسان دوست تھے جو ہمیشہ دوسروں کی ضروریات کو اپنی ضروریات پر ترجیح دیتے تھے۔ ان کے انتقال پرہمارے دل ٹوٹ چکے ہیں‘۔
اہل خانہ کی جانب سے جاری بیان میں موت کی وجہ سے متعلق تفصیل سے نہیں بتایا گیا لیکن نیویارک پوسٹ نے خبر دی ہے کہ ان کی موت مین ہٹن کے دفتر میں خود کو گولی مارنے سے ہوئی۔
ڈیلی بیسٹ نےبھی اپنے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پولیس کو جائے وقوعہ سے ایک ہینڈ گن اور ایک مردہ شخص ملا ہے جس کے سرمیں گولی لگی ہوئی ہے۔
تھامس ایچ لی نے پسماندگان میں اہلیہ این ٹین باؤم اور پانچ بچے چھوڑے ہیں۔
تھامس ایچ لی کون تھے؟
تھامس ’ لی ایکویٹی’ کے بانی اور چیئرمین تھے جسے انہوں نے 2006 میں قائم کیا،اس سے پہلے تھامس ایچ لی پارٹنرز کے چیئرمین اور سی ای او کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے تھے جس کی بنیاد انہوں نے 1974 میں رکھی تھی۔
اس کے علاوہ تھامس لی کو 1992 میں مشروبات کی کمپنی اسنیپل خریدنے اور2 سال بعد اسے 1.7 بلین ڈالر میں کوئکر اوٹس کو فروخت کرنے کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔
امریکی جریدے فوربز کی ارب پتیوں کی فہرست کے مطابق موت کے وقت ان کی دولت کا تخمینہ تقریبا 2 ارب ڈالر لگایا گیا۔
لی کو انسان دوست کے طور پر بھی جانا جاتا تھا، انہوں نے 1996 میں اپنے الما میٹر کو 22 ملین ڈالر کا عطیہ دیا تھا، اور نیویارک شہر کے لنکن سینٹر اور میوزیم آف ماڈرن آرٹ سمیت تقریبا ایک درجن یونیورسٹیوں اور آرٹس تنظیموں کے ٹرسٹی کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔