Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

کراچی والوں کے لئے بجلی مہنگی کردی گئی

جنوری کے فیول چارجز ایڈجسمنٹ کی مد میں اضافہ منظور
شائع 28 فروری 2023 12:38pm

کے الیکٹرک صارفین کیلئے فیول پرائس کی مد میں بجلی مہنگی کردی گئی۔

کراچی والوں کے لئے بری خبر ہے، کیوں کہ کے الیکٹرک صارفین کیلئے فیول پرائس کی مد میں بجلی مہنگی کردی گئی ہے۔

کے الیکٹرک نے جنوری کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 69 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست تھی، نیپرا نے کے الیکٹرک کی ایف سی اے اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر سماعت مکمل کر لی ہے، اور جنوری کے فیول چارجز ایڈجسمنٹ کی مد میں 1 روپے 71 پیسے کا اضافہ منظور کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک نے نیپرا میں سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7 روپے 36 پیسے کمی کی درخواست دی تھی، نیپرا نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

نیپرا کے مطابق ایف سی اے اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

K-Electric

electrical bill

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div