Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پی ٹی آئی نے دفعہ 144 کے نفاذ کو چیلنج کردیا

الیکشن کمیشن کااہم اجلاس کل طلب کرلیا
اپ ڈیٹ 12 مارچ 2023 12:27pm
تصویر: فیس بک/ فائل
تصویر: فیس بک/ فائل

پاکستان تحریک انصاف نے لاہورمیں دفعہ 144 کے نفاذ کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیا گیا۔

چئیرمین عمران خان کی ہدایت پر بابراعوان نے درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کی ہے، جس میں استدعا کی کہ الیکشن کمیشن دفعہ 144 کے نفاذ کو ختم کرے، لاہور میں تحریک انصاف کی ریلی پر دفعہ 144 کا نفاذ غیر قانونی ہےالیکشن مہم تحریک انصاف کا آہینی حق ہے۔

دوسری جانب لاہورمیں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف چیف الیکشن کمشنر نے اہم اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔

اس سے قبل لاہورمیں پاکستان تحریک انصاف ریلی اور دفعہ 144 نافذ کرنے کے خلاف پی ٹی آئی نے دو درخوستیں تیار کی تھی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد پہلی درخواست الیکشن کمیشن میں جبکہ دوسری درخواست جمع ہائیکورٹ میں کرائیں گی، اسی حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد دفعہ144 کا نفاذ نہیں ہوسکتا ڈپٹی کمشنر نے غیر قانونی طورپرنوٹی فکیشن جاری کیا۔

ذرائع نے کہا کہ دفعہ144 کا نفاد ماورائے قانون اقدام کیا گیا ہے اس سے قبل 8 مارچ کودفعہ 144کا نافذ کیا گیا تھا جبکہ 8مارچ کے اقدام سےعلی بلال کی شہادات کاواقعہ رونما ہوا، دفعہ 144کے نافذ سے سیاسی طور پرعدم استحکام پیدا ہوگا۔

مزید پڑھیں: صرف پی ٹی آئی کارکنوں کو روکا جا رہا ہے، یاسمین راشد

ذرائع کا مزید کہنا تھا ہے کہ ریلی کا شیڈول پی ایس ایل روٹ سے مختلف رکھا گیا ہے دفعہ144 کے نوٹی فکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے پولیس کوکسی بھی غیرقانونی اقدام سے روکا جائے۔

پاکستان

ECP

Lahore High Court

Pakistan Tehreek Insaf

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div