56 کمپنیوں کو نمک کی کان کنی کیلئے لائسنس منسوخ کا فیصلہ

خلاف ضابطہ لائسنس جاری کرکے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا
شائع 12 مارچ 2023 01:14pm
تصویر/ سوشل میڈیا
تصویر/ سوشل میڈیا

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ضابطہ کی خلاف ورزی کرنے پر56 کمپنیوں کو نمک کی کان کنی کیلئے لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

محسن نقوی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 9واں اجلاس ہوا جہاں صوبائی کابینہ نے لائسنس منسوخ کرنے کیلئے کارروائی کی منظوری دی ہے۔

کابینہ نے تمام قواعد وضوابط کو مکمل کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جبکہ خلاف ضابطہ لائسنس جاری کرکے قومی خزانے کو اربوں روپےکا نقصان پہنچایا گیا۔ بغیربڈنگ اوراوپن آکشن کےذریعےمن پسند کمپنیوں کو لائسنس جاری کئے گئے۔

punjab

Care Taker CM Punjab