ضلع خیبر میں پہاڑی تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا
ملنے تلے دب کر ایک مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہوا، 2 مزدور اسپتال میں چل بسے
خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی تحصیل جمرود سورکمر میں پہاڑی تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
جمرود کے علاقے سور کمر میں مزدور پہاڑ پر کام کررہے تھے کہ اچانک تودہ گرگیا جس کے نتیجے میں کام کرنے والے مزدور ملبے تلے دب گئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے آپریشن شروع کرکے ملبے سے تین مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا لیکن دو مزدور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

ایک مزدور ملبے تلے دب کو موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ حادثے میں دو ڈمپر اور ایک ایکسی ویٹر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
medical and rescue teams
KP Land sliding
KP Development
مقبول ترین












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔