لاہور میں پتنگ کی ڈور نے5 سالہ بچے کی جان لے لی

واقعے کا مقدمہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا
اپ ڈیٹ 16 مارچ 2023 09:39am
تصویر/ سوشل میڈیا
تصویر/ سوشل میڈیا

لاہور کےعلاقے شادباغ میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے پانچ سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق بچہ اپنے والد کے ساتھ موٹر سائیکل پہ جا رہا تھا کہ اچانک گلے میں ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کا مقدمہ بچے کے والد کی مدعیت میں تھانہ شادباغ میں درج کرلیا گیا ہے۔

اس سے قبل ہی نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بعض شہروں میں پتنگ بازی کے واقعات پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے پتنگ بازی پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا تھا۔

punjab

Care Taker CM Punjab