پی آئی اے کی پرواز کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہ مل سکی

قومی ائیرلائن کی پرواز کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی
شائع 20 مارچ 2023 12:38pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہ مل سکی ۔

ذرائع کے مطابق ایئرٹریفک کنٹرولر نے طیارہ لاہور موڑنے کی ہدایت کی جس پر پائلٹ نے طیارے کو لاہورایئرپورٹ پر لینڈ کروادیا۔

اس اقدام پر مسافروں نے احتجاجاً جہاز سے اترنے سے انکار کردیا۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق وہ اس حوالے سے باخبرہیں اور اعلیٰ حکام معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

اسلام آباد

PIA

lahore

PIA Flight

Civil Aviation Authority