Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

مادھوری کی ’تضحیک‘: 15 سال پرانی سیریز پر نیٹ فلکس کو تنقید کا سامنا

دی بگ بینگ تھیوری 2007 سے 2019 تک نشر کیا گیا تھا
شائع 29 مارچ 2023 03:20pm

امریکی مزاحیہ سیریز دی بگ بینگ تھیوری میں دو کرداروں نے ایشوریہ رائے سے موازنہ کرتے ہوئے مادھودی کو کوڑھ زدہ طوائف قرار دیدیا، مادھوری کے مداح نے نیٹ فلکس کو نوٹس ارسال کردیا۔

نیٹ فلکس پر نشر ہونے والی شو کی 15 سال پرانی قسط میں راج کوٹھراپالی کا کردار ادا کرنے والے کونال نیئر نے ایشوریہ رائے سے موازنہ کرتے ہوئے معروف بھارتی اداکارہ کیلئے تضحیک آمیز جملے ادا کیے۔ مادھوری کے مداح اور مصنف و سوشل ایکٹیوسٹ متھون وجے کمار نے نیٹ فلکس کو قانونی نوٹس بھیج دیا ۔

نیٹ فلکس پر نشر ہونے والی معروف مزاحیہ امریکی سیریز“دی بگ بینگ تھیوری ”کی پہلی قسط کے ایک منظر میں شیلڈون کوپر کا کردار راج کوٹھراپالی سے گفتگو کرتے ہوئے ایشوریہ رائے کا مادھوری ڈکشٹ سے موازنہ کرتا ہے اور کہتا ہے کہ ’ایشوریہ رائے تو غریبوں کی مادھوی ڈکشٹ ہیں‘۔جواب میں راج کوٹھراپالی نامی کردار کہتا ہے ’ایشوریہ رائے تو دیوی ہیں جبکہ مادھوری ڈکشٹ کوڑھ زدہ طوائف ہیں“۔

مادھوری کے مداح اور مصنف متھن وجے کمار نے مادھوری سے متعلق ہرزہ سرائی نشر کرنے پر نیٹ فلکس کو نوٹس ارسال کردیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ شو میں مادھوی کے حوالے سے دکھائے گئے اس تضحیک آمیز منظر کو حذف کیا جائے۔

ان کا مانناہے کہ اس منظر میں استعمال کیے گئے الفاظ نہ صرف ناقابل قبول اور بے عزتی کے زمرے میں آتے ہیں بلکہ اس طرح کے جملے خواتین کیخلاف پائی جانے والی بدگمانی کو پروان چڑھانے کا بھی سبب بنتے ہیں۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر نیٹ فلکس نے اس قسط کو اپنے پلیٹ فارم سے نہیں ہٹایا تو قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

چک لوری اور بل پراڈی کی تخلیق“ دی بگ بینگ تھیوری “اصل میں امریکی ٹی وی سی بی ایس پر 2007 سے 2019 تک نشر ہوئی تھی۔

Madhuri Dixit

The Big bang theory

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div