Aaj News

منگل, مئ 14, 2024  
05 Dhul-Qadah 1445  

چمن میں زلزلے سے مکان منہدم، 3 بچے جاں بحق، 5 افراد زخمی

کلی ٹاکی میں بھی زلزلے سے گھر کی چھت گرگئی
شائع 01 اپريل 2023 08:56am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

بلوچستان کے علاقے چمن میں زلزلے سے مکان منہدم ہونے سے 3 بچے جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔

گزشتہ روز افسوسناک واقعہ چمن کے علاقے بلائی زئی میں پیش آیا جہاں زلزلے کے باعث مکان منہدم ہوگیا، حادثے میں 3 بچے جاں بحق اور خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق بچوں میں 12 سال اور 10 سال کی بچیاں شامل ہیں جبکہ 8 سال کا بچہ بھی جاں بحق ہوا۔

کلی ٹاکی میں بھی زلزلے سے گھر کی چھت گرگئی تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔

بلوچستان

earthquake

Chaman

house collapse