Aaj News

اتوار, مئ 12, 2024  
03 Dhul-Qadah 1445  

عالمی مارکیٹ میں 1 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونا 1200 روپے مہنگا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھ کر 1970 ڈالر فی اونس ہوگئی
اپ ڈیٹ 03 اپريل 2023 06:03pm

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 1 ڈالر اور پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں ایک ڈالر کا اضافہ ہوا، اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1970 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1028 روپے اور 1200 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، پشاور، راولپنڈی، فیصل آباد، اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 9 ہزار 500 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 1 لاکھ 79 ہزار 612 روپے ہوگئی۔

Gold prices

Gold rates Pakistan

Today Gold Prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div