عمران خان کو دھمکانا اور ان کی گرفتاری کی کوشش ناقابل قبول ہے، امریکی رکن کانگریس
امریکی رکن کانگریس ایرک سوالویل نے کہا ہے کہ عمران خان کو دھمکانا اور ان کی گرفتاری کی کوشش ناقابل قبول ہے۔
ٹیڈ لو اور بریڈ شرمی کے بعد ایک اور امریکی رکن کانگریس نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حمایت میں بیان جاری کردیا ہے۔
امریکی رکن کانگریس ایرک سوالویل نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کی کوشش ناقابل قبول ہے، ملک میں جمہوریت کی بالادستی کی حمایت کرتے ہیں، عوام کو بنیادی انسانی حقوق میسر ہونے چاہئے۔
ایرک سوالویل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صاف وشفاف انتخابات کےخواہاں ہیں، فریقین تشدد سے بچنے کیلئے پرامن سیاسی عمل میں شامل ہوں، پاک امریکا تعلقات علاقائی استحکام، سلامتی کیلئے اہم ہیں، ایسی صورتحال دیرینہ دوطرفہ تعلقات کیلئے خطرہ ہے۔
اس سے قبل امریکی کانگریس رکن بریڈ شرمین نے بھی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حمایت میں کہا تھا کہ سابق وزیراعظم کی تقاریر اور میڈیا چینلز پر بھی پابندیاں لگ رہی ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی ان اقدامات کی مذمت کی ہے، حکومت پاکستان کو انسانی حقوق کی پامالیوں کے ذمہ داروں کا تعین کرنا چاہیے۔
امریکی رکن کانگریس ٹیڈ لو نے کہا تھا کہ پاکستان میں سیاسی کشیدگی تشدد کا باعث نہ بنے، تمام سٹیک ہولڈرعدم تشدد اور برداشت کے اصولوں پر عمل کریں سب کو جمہوری اصولوں کا احترام کرنا چاہئے۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔