Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

نئے قائد ایوان کا انتخاب: آزاد کشمیر اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر اجلاس ملتوی کرکے فرار

حکمران اتحاد نئے وزیراعظم کی نامزدگی کے معاملے پر دھڑے بندی کا شکار
اپ ڈیٹ 18 اپريل 2023 09:49pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا افطار کے بعد شروع ہونے والا اجلاس پانچویں روز بھی ملتوی کردیا گیا، قانون ساز اسمبلی پانچویں روز بھی نئے وزیراعظم کا انتخاب نہ کرسکی۔

افطار کے بعد اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو ڈپٹی اسپیکر چوہدری ریاض اجلاس ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہی ایوان سے بھاگ گئے۔

پی ٹی آئی کے اراکین بھی ایوان سے دوڑ لگادی۔ اجلاس ملتوی ہونے پر متحدہ اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔

مظفرآباد میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس سات گھنٹے کی تاخیر کے بعد شروع ہوا۔

نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے اجلاس آج صبح 11 بجے ہونا تھا جو تاخیر کا شکار ہوا۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیرکی وزارت عظمیٰ کا امیدوار پی ٹی آئی فارورڈ گروپ سے ہوگا

متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے انتخاب کا شیڈول جاری کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔

پانچ دن گزرنے کے باوجود اسمبلی وزیراعظم کا انتخاب نہ کرسکی ۔

حکمران اتحاد نئے وزیراعظم کی نامزدگی کے معاملے پر دھڑے بندی کا شکار ہے، پی ٹی آئی فارورڈ گروپ اور متحدہ اپوزیشن کے امیدوار چوہدری رشید نے ممبران اسمبلی کی مطلوبہ تعداد پوری ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان اور متحدہ اپوزیشن میں شراکت اقتدار کا فارمولا طے پا گیا۔

گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر ریاض احمد کی صدارت میں قانون ساز اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی ملتوی کر دیا گیا تھا۔

azad kashmir assembly

PM Azad Kashmir

Sardar Tanveer Ilyas

muzaffarbad

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div