Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

نیلم جہلم پروجیکٹ کی ٹیل ریس ٹنل کا 150 فٹ منہدم حصہ بحال

پراجیکٹ سے بجلی کی دوبارہ پیداوار جولائی کے آخر تک شروع کی جائے، چیئرمین واپڈا
شائع 23 اپريل 2023 03:08pm

نیلم جہلم پروجیکٹ کی ٹیل ریس ٹنل کا 150 فٹ منہدم حصہ بحال کرلیا گیا۔

نیلم جہلم پروجیکٹ کی بحالی کے کام عید کی تعطیلات میں بھی جاری ہیں، اس حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، کیوں کہ پروجیکٹ کی ٹیل ریس ٹنل کا 150 فٹ منہدم حصہ بحال کرلیا گیا ہے۔

چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے نیلم جہلم پروجیکٹ کا دورہ کیا، پروجیکٹ بحالی کے کام پر پیش رفت کا جائزہ لیا، اور اہم پیش رفت کے حصول پر واپڈا پروجیکٹ ٹیم، کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹس کی تعریف کی۔

چیئرمین واپڈا کو پروجیکٹ حکام کی جانب سے بحالی کے جاری کام پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ بین الاقوامی ماہرین کی رپورٹ کے مطابق پروجیکٹ بحالی کا کام جاری ہے، ٹیل ریس ٹنل میں کنکریٹنگ کیلئے ہائیڈرالک شٹر نصب کیا جارہا ہے، اور جب کہ پروجیکٹ کی بحالی کے دیگر کام بھی بیک وقت جاری ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین واپڈا سجاد غنی کا کہنا تھا کہ پروجیکٹ سے بجلی کی دوبارہ پیداوار جولائی کے آخر تک شروع کردی جائے۔

WAPDA

Neelum Jhelum Project