Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

ایڈونچر کا شوق رکھنے والے نوجوان نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال دی

چنیوٹ کے شہریوں نے نوجوان کے بجائے ریسکیو عملے کو خراج تحسین پیش کیا
شائع 24 اپريل 2023 05:14pm

پنجاب کے شہر چنیوٹ میں ایڈونچر کا شوق رکھنے والے نوجوان نے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال لیا۔

چنیوٹ میں پہاڑ سے نیچے اترنے کے لئے خطرناک راستے کا انتخاب نوجوان کو مہنگا پڑگیا۔ نوجوان زاہد دشوار راستے سے نیچے اترنے کا ریکارڈ بنانے کا خواہشمند تھا۔

نوجوان نے ساتھیوں سے داد سمیٹنے کے لئے پہاڑ کے سیدھے راستے کے بجائے دشوار راستے سے نیچے اترنے کی کوشش کی جس میں وہ پھنس گیا اور اگر ریسکیو ورکز بروقت نہ پہنچتے تو جان کو خطرہ بھی لاحق ہوسکتا تھا۔

ریسکیو ورکز کے مطابق نوجوان دریائے چناب پر واقع پہاڑ کے درمیان آدھا گھنٹہ پھنسا رہا۔ مقامی افراد کا کہنا تھا کہ لگتا ہے نوجوان خود کو 007 کہلوانا چاہتا تھا لیکن یہ خواب اس کے گلے پڑگیا۔ ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کی جان بچائی۔

چنیوٹ کے شہریوں سے داد وصول کرنے کی خواہش رکھنے والے نوجوان کو جب بحفاظت نیچے اتارا گیا تو شہریوں نے نوجوان کے بجائے ریسکیو 1122 کے عملے کو خراج تحسین پیش کیا۔

rescue 1122

Adventure

Chenab River