وزیراعظم شہباز شریف نے اہم مشاورتی اجلاس آج طلب کر لیا
اسحاق ڈار پی ٹی آئی سے جاری مذاکرات پر بریفنگ دیں گے
وزیراعظم شہباز شریف نے موجودہ سیاسی صورتحال میں اہم مشاورتی اجلاس آج طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس آج ان کی رہائش گا ماڈل ٹاؤن میں ہو گا، جس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سمیت پارٹی کی سینئر قیادت اور وفاقی وزراء شریک ہوں گے۔
اجلاس میں معاونین خصوصی اور اٹارنی جنرل بھی شرکت کریں گے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے جاری مذاکرات پر بریفنگ دیں گے۔
نواز شریف بھی ویڈیو لنک کے ذریعے لندن سے اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اجلاس میں پی ٹی آئی قیادت کے مطالبات پر مشاورت کی جائے گی جبکہ وزیر اعظم شہبازشریف مذاکرات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کریں گے۔
lahore
PM Shehbaz Sharif
Politics April 29 2023
Important consultative meeting
مزید خبریں
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر سماعت کل ہوگی
الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، بلاول بھٹو
نواز شریف کی وطن واپسی سے پہلے ہی ن لیگ سندھ میں ناراضگیاں پیدا ہوگئیں
کراچی میں عبداللہ ہارون روڈ کو نو پارکنگ زون بنانے کا فیصلہ
ہنگو خودکش دھماکے کی تفتیشی رپورٹ میں حیرت انگیز انکشافات
قومی ایئرلائن کے اربوں روپے خسارے میں جہازوں کے گراؤنڈنگ کا اہم کردار
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.