Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

برطانیہ کے بڑے بینکوں کا آئندہ ہفتے کئی برانچزبند کرنے کا اعلان

ہزاروں بینک ملازمین بے روزگار ہونے کا خدشہ
شائع 01 مئ 2023 09:10am
ڈیجیٹل بینکنگ کے باعث بینک برانچز کی بندش کا اعلان کیا گیا - تصویر/ روئٹرز
ڈیجیٹل بینکنگ کے باعث بینک برانچز کی بندش کا اعلان کیا گیا - تصویر/ روئٹرز

برطانیہ کے بڑے بینکوں نے آئندہ ہفتے اپنی کئی برانچوں کو بند کرنے کا اعلان کردیا جس کے پیشِ نظر ہزاروں بینک ملازمین کے بے روزگار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ہانگ کانگ اینڈ شنگھائی بینکنگ کارپوریشن اور نیٹ ویسٹ کی 20 سے زیادہ برانچز آئندہ ہفتے بند ہوجائیں گی۔ بینک اور بلڈنگ سوسائٹیز رواں سال سیکڑوں برانچیں بند کرنے کے لیے تیار ہیں۔

مزید بتایا کہ صارفین کی جانب سے ڈیجیٹل بینکنگ استعمال کرنے پر بینکوں نے برانچز کی بندش کا اعلان کیا۔ رواں ماہ 80 سے زائد بینک برانچز بند ہونے کا خدشہ ہے اور ملک کا سب سے بڑا لارڈز بینکنگ گروپ گزشتہ سال اپنی سیکڑوں برانچز بند کر چکا ہے۔

United Kingdom

Lords Banking Group