Aaj News

پیر, نومبر 11, 2024  
08 Jumada Al-Awwal 1446  

رجسٹرار آفس نے اسمبلیوں کی بحالی کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی

درخواست گزار نے متعلقہ فورم کی دستیابی کے باوجود وہاں رجوع نہیں کیا، رجسٹرار آفس
اپ ڈیٹ 01 مئ 2023 07:24pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اسمبلیوں کی بحالی کی درخواست پر اعتراضات لگا دیئے۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے اسمبلیوں کی بحالی کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی گئی۔

اعتراض میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے متعلقہ فورم کی دستیابی کے باوجود وہاں رجوع نہیں کیا جب کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے۔

سپریم وکرٹ رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ درخواست میں آرٹیکل 184/3 اختیار کے استعمال کا کوئی آئینی جواز پیش نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ رائے اشتیاق احمد نے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی کی بحالی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

Supreme Court of Pakistan

punjab & kpk assemby