جانوروں سے محبت فاطمہ بھٹو کو شادی کے اگلے دن اینیمل ویلفیئر سینٹر لے گئی
ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو شادی کے اگلے دن اپنے شوہر جبران کے ہمراہ اینیمل ویلفیئر سینٹرپہنچ گئیں ۔
نوبیاہتا جوڑے فاطمہ بھٹو اور ان کے شوہر نے ریسکیو کیے گئے جانوروں کے ساتھ تصاویریں بھی بنوائیں ۔
فاطمہ بھٹو نے اپنے اس دورے کی تصاویرانسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں اور میری فیملی نے اے سی ایف اینیمل ریسکیو آفیشل کا دورہ کیا جہاں میں ایسے جانوروں سے ملی جن کے ساتھ بدسلوکی کی گئی یا وہ کسی کے پالتو نہیں تھے، میں نے پارکر اور سریراچا، میرے پسندیدہ کتوں اور کچھ مار پیٹ کی وجہ سے صدمے کا شکار چھوٹے کتوں کو بھی دیکھا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے سُوری کے ساتھ دوستی کرنی چاہی جوکہ ایک قابلِ ستائش بندریا ہے اور اسکو بہت بری طرح سے زخمی کیا گیا تھا لیکن سوری نے زیادہ تر مجھے نظر انداز کیا اور وہ میرے بھائی کے بالوں کو سنوارنے میں ہی مصروف رہی۔
تصاویر میں فاطمہ اور ان کے شوہر کے علاوہ ان کے بھائی جونیئر ذوالفقار علی بھٹو کو دیکھا جاسکتا ہے۔
اس موقع پر اینیمل ویلفیئر سینٹر کی بانی عائشہ چندریگر نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے نئے جوڑے کا شکریہ ادا کیا ۔
یاد رہے کہ فاطمہ بھٹو 3 روز قبل کراچی میں واقعآبائی گھر70 کلفٹن میں ہونے والی ایک سادہ تقریب میں امریکی شہری گراہم (جبران )کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھی تھیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔