پولیس نے بھارتی گلوکار اے آر رحمان کا میوزک شو بند کرادیا

آپ سب کے ساتھ دوبارہ گانے کے لیے جلد ہی واپس آؤں گا، گلوکار
شائع 02 مئ 2023 10:57pm

بھارتی شہر پونے میں پولیس نے مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد کنسرٹ جاری رکھنے پر بھارت کے لیجنڈری موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان کا میوزک شو بند کرادیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اے آر رحمٰن اتوار کو پونے میں لائیو پرفارم کر رہے تھے کہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لائیو کنسرٹ کو روکنے کا مطالبہ کیا اور اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔

پونے پولیس کے مطابق اے آر رحمٰن کنسرٹ میں اپنا آخری گانا گا رہے تھے اور گاتے ہوئے اُنہیں احساس ہی نہیں ہوا کہ رات کے 10 بج چکے ہیں اور سپریم کورٹ کے قوانین کے مطابق کنسرٹ کا مقررہ وقت ختم ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے اے آر رحمٰن نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پونے میں گزشتہ رات ملنے والی محبت اور شائقین کے جوش و خروش کے لیےشکریہ! یہ ایک زبردست کنسرٹ تھا! اس میں کوئی تعجب نہیں ۔

اُنہوں نے کانسرٹ کی جھلکیاں بھی شیئر کیں ۔

واضح رہے اتوار کی رات پونے شہر کے راجہ بہادر ملز کے مقام پر آسکر انعام یافتہ لیجنڈری گلوکار کو سننے کیلئے مداحوں کی ایک بڑی تعدار موجود تھی۔

AR Rehman