Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

اسرائیل کو سعودی عرب کیلئے براہ راست حج پروازوں کی امید

اسرائیل اور فلسطین کے مسلمان اس وقت کسی تیسرے ملک کے ذریعے سعودی عرب جاتے ہیں۔
شائع 03 مئ 2023 08:39pm

اسرائیلی حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب، اسرائیل کے اُن مسلمان شہریوں کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت دے گا جو آئندہ ماہ حج کی سعادت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس حوالے سے ایک درخواست جمع کرائی گئی ہے اور ”یہ مسئلہ زیر بحث ہے۔“

روئٹرز کے مطابق، ایلی کوہن نے اسرائیل کے آرمی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ”میں آپ کو یہ نہیں بتاسکتا کہ کوئی پیش رفت ہوئی ہے۔“ لیکن میں پر امید ہوں کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ امن کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔

دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان ہر سال حج کے لیے مکہ مکرمہ جاتے ہیں، جو 1,377 سال قبل نبی کریم ﷺ کے اعمال کی پیروی ہے۔

اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار حج کرنا تمام مالی وسائل کے حامل مسلمانوں پر فرض ہے اور ہر سال 20 سے 30 لاکھ افراد اس چھ روزہ عبادت میں شرکت کرتے ہیں۔

حج اسلامی قمری کیلنڈر کے 12ویں مہینے میں ہوتا ہے، جسے ذوالحجہ کہا جاتا ہے، اور مہینے کی آٹھویں اور 13ویں تاریخوں کے درمیان ادا کیا جاتا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے پیشرو یائر لپید نے مارچ میں کہا تھا کہ بطور وزیر اعظم 2022 میں انہوں نے براہ راست پروازوں کے لیے سعودی رضامندی حاصل کی تھی۔ تاہم، سعودی عرب نے اس کی تصدیق نہیں کی۔  

اسرائیل اور فلسطین کے مسلمان اس وقت کسی تیسرے ملک کے ذریعے سعودی عرب جاتے ہیں۔

2020 کے بعد سے، سعودی عرب نے اسرائیلی ایئر لائنز کو متحدہ عرب امارات اور بحرین سمیت جن ممالک کے ساتھ اس کے تعلقات معمول پر ہیں، ان کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔

اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان کوئی سفارتی تعلقات نہیں ہیں، لیکن یہ دونوں 2020 سے ان کو معمول پر لانے کی طرف بڑھتے ہوئے پیش رفت کر رہے ہیں، جس کے تحت اسرائیل اپنے خلیجی پڑوسیوں کے ساتھ مفاہمت کے لیے امریکی سرپرستی میں زور دے رہا ہے۔

دریں اثنا، امریکہ اور اسرائیل ریاض کے ایران کے ساتھ تعلقات کی حالیہ برف پگھلنے سے بے چین ہیں۔

Israel

Hajj 2023

Direct flights to Saudi Arabia

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div